دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے دھرنے پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے محسن داوڑ سمیت پندرہ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی ایم رہنماء ثناء اعجاز نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی ریاستی سیکورٹی اداروں کی جانب سے شمالی وزیرستان میں جاری دھرنے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
شمالی وزیرستان میں پاکستانی ریاستی سیکورٹی ادروں کی جانب سے شمالی وزیرستان میں جاری دھرنے پر فائرنگ
اطلاعات کے مطابق محسن داوڑ سمیٹ۱۵ افراد زخمی ھیں
اور علی وزیر ڈاکٹر گل عالم وزیر اور انکے ساتھیوں کی گرفتاری کی اطلاعات ھیں#StateAttackedPTM— Sanna Ejaz(سیاله) (@sanaejaz2) May 26, 2019
ان کا مزید کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق محسن داوڑ سمیٹ ۱۵ افراد زخمی ہیں اور علی وزیر، ڈاکٹر گل عالم وزیر اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کی اطلاعات ھیں