روس نے افغان طالبان کے موقف کی تائید کردی

162

ماسکو میں ہونے والے امن مذاکرات میں طالبان نے غیرملکی فورسز کے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، روس نے طالبان کے مطالبے کی تائید کردی۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ماسکو میں افغان سیاسی قیادت اور طالبان وفد میں مذاکرات ہوئے۔ طالبان نے غیر ملکی فورسز کے انخلاء تک امن معاہدے پر دستخط سے دو ٹوک انکار کردیا۔

روسی ٹی وی کو انٹرویو میں ملاغنی برادر نےکہا کہ طالبان 18 سالہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر امن معاہدے  پر دستخط اُس وقت کریں گے جب غیرملکی فورسز افغانستان سے نکل جائیں گی ۔

انھوں نے مزید کہا کہ طالبان قیام امن کے لیے پُرعزم ہیں لیکن  پہلے امن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونی چاہئیں۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے بھی امن کیلئے غیر ملکی افواج کے انخلاء کو ضروری قرار دیا۔

افغان امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیلی کہتے ہیں کہ ایک با وقار اور انصاف پر مبنی طریقہ اپنانا ضروری ہے۔