خضدار : گریشہ میں فورسز و مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، 3 آذادی پسند جانبحق

575

فورسز و مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کے بعد جنگی ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ گئے اور فورسز کو فضائی کمک فراہم کی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں فورسز و مسلح افراد کے درمیان ہونے والے جھڑپ میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانے کے علاوہ تین آزادی پسند مسلح افراد بھی جانبحق ہوگئے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق جھڑپ شروع ہونے کے بعد علاقے میں فورسز کو فضائی کمک فراہم کرنے کے لئے جنگی ہیلی کاپٹر پہنچ گئے اور مختلف مقامات پہ شیلنگ بھی کی ۔

 فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت امداد ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی جبکہ باقی افراد کی شناخت نہ ہوسکی ۔

فورسز و مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے بارے میں تاحال سرکاری اور بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے تصدیقی و تردیدی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔