خاران: فورسز کی فائرنگ سے 1 شخص جانبحق،  1 زخمی

220

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے بلوچستان کے ضلع خاران میں فرنٹیئر کور کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے دشت کین میں فورسز نے ناکہ لگاکر رکھا تھا جہاں پر سوپاری لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے شخص کا تعلق خاران کے علاقے ارماگے سید خان چاہ سے ہیں۔