حکومت بلوچستان پیرا میڈیکس اسٹاف کے مطالبات پورے کرے – پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف

247

کوئٹہ آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان، چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری، صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرامیڈیکس کے گذشتہ کئی سالوں سے التواء کا شکار حل طلب تسلیم شدہ جائز مطالبات اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے آفس میں پیرامیڈیکس سمری فوری طورپر منظور کرکے پیرامیڈیکس میں پائے جانے والی بے چینی دور کیا جائے-

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت بلوچستان پیرامیڈیکس بلوچستان گذشتہ کئی سالوں سے اپنے جائز مطالبات کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں اور سابق دور حکومت میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی نے پیرامیڈیکس کے مطالبات کو جائز قرار دیکر چیف سیکرٹری بلوچستان کو پیرامیڈیکس کے جائز مطالبات حل کرنے کی سفارشات پر مشتمل سمری ارسال کردیا اس کے علاوہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود دورہ کوئٹہ سول ہسپتال کادورہ کرنے کے دوران پیرامیڈیکس اور ینگ ڈاکٹر زکے احتجاجی کیمپ آمد ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کے احتجاج کو فوری ختم کرتے ہوئے تمام مطالبات کو چار دن کے اندر اندر حل کرنے کا اعلان کیا لیکن حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا اور ابتک پیرامیڈیکس کے مطالبات کی سمری سیکرٹری آفس میں پڑی ہوئی ہے –

ان کا مطالبہ تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال چیف سیکرٹری بلوچستان اور محکمہ صحت آنے والے بجٹ سے قبل پیرامیڈیکس بلوچستان کی رسک الاؤنس پروپیشنل الاؤنس اپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر پر سو فیصد عمل درآمد کرنے کیلئے اقدامات اور منظورشدہ مطالبات کی سمری کی منظوری دینے کااعلان کیا جائے-

انہوں نے مزید کہا کہ آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حل کیلئے صوبہ بھرمیں 27 مئی سے بطور احتجاج یوم سیاہ منایا اور تمام ہسپتالوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔ پیرامیڈیکس سٹاف دوران ڈیوٹی بازوں پر سیاہ پٹیاں باند کر احتجاج کیا۔ پیرامیڈیکس کے مطالبات کے حل ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا-