حب/ قلعہ عبداللہ: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جانبحق، 3 زخمی

185

حب چوکی میں واقعے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں شیر علی پمپ کے سامنے ٹرالر کی ٹکر سے راہ گیر جانبحق ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کے ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ مذکورہ شخص کی نعش کو شناخت کے لیے جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا ضلع قلعہ عبداللہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ کار اور موٹر سائیکل کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقعے پر جانبحق ہوگیا جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون اور دو بچے شامل ہے۔

زخمیوں اور نعش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔