بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سر باز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز کیچ کی تحصیل تمپ میں گومازی کے پہاڑی علاقے کونردان میں بلوچ سرمچاروں اور ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے کاروندوں کے درمیان ایک جھڑپ ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا اس دوران تنظیم کا علاقائی ذمہ دار کمانڈر محراب عرف کمال بلوچ شہید ہوگئے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کو ریاستی اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد میں مدد حاصل تھی جنہوں نے کونردان اور گرد و نواح کے علاقوں کی ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ شہید کمانڈر محراب نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کو ڈیتھ سکواڈ اور ریاستی فورسز کے گھیرے سے محفوظ نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔
سرباز بلوچ نے مزید کہا ہے کہ شہید محراب بلوچ 2013 سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے وطن کی آزادی کیلئے خدمات انجام دے رہے تھے، شہید محراب نے گرفتاری اور اذیت گاہوں میں صحبتین بھی برداشت کی مگر اپنے فکر اور مادر وطن کی آزادی کیلئے ذمہ داریوں سے کبھی انحراف نہیں کیا۔
بلوچ ریپبلکن آرمی شہید کمانڈر محراب کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہید ساتھی کے شہادت میں ملوث تمام کرداروں کا تنظیم کو بخوبی علم ہے اور ان کا انجام ڈیرہ بگٹی میں قتل ہونے والے ججر بگٹی سے بھی بھیانک ہوگا۔