بولان میں فورسز پر حملہ

342
File Photo

فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے حفاظت پر معمور تھے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں مسلح افراد نے فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز پر حملہ بولان میں مارگٹ کے علاقے پیر اسماعیل میں شامیر لٹ کے مقام پر اس وقت کیا گیا جب وہ تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے حفاظت پر معمور تھے جبکہ حملے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی فورسز کو بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔