بلیدہ: تعمیراتی کمپنی کے سیکورٹی پر معمور اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

234

حملے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل تربت ٹو بلیدہ روڈ پر کام کرنے والے عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے انجنیئروں کے سیکورٹی پر معمور اہلکاروں اور ایک چوکی کو راکٹوں و خود کار اسلحہ سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا حملہ جاہانی آپ کے مقام پر کیا گیا جبکہ حملے میں ایف ڈبلیو او کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیان آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہینگے۔