بلوچستان : مختلف حادثات میں 4 افراد جانبحق، 10 خواتین زخمی

114

حادثات نوشکی، پنجگور، اور دکی میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر 4 افراد جانبحق اور 10 خواتین زخمی ہوگئے –

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کیشگی میں پک اپ گاڑی الٹنے سے بچہ جانبحق جبکہ 10 خواتین زخمی ہوگئے –

زخمی ہونے والے خواتین کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

دوسرے واقعے میں پنجگور کے علاقے گوارگو میں دو پک اپ گاڑی آپس میں ٹکرانے کے باعث دو افراد جانبحق ہوگئ-

دریں اثناء دکی کوئلہ کان میں کام کے دوران ٹرالی لگنے سے 2 مزدور زخمی ہوگئے۔