بلوچستان : ضلعی صحت مراکز میں نئے ڈاکٹروں کی تعنیاتی کے احکامات جاری

178

بلوچستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے پینتیس نئے اسپیسلشٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کے آرڈرز جاری کر دیے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی  ایک پریس رہلیز میں محکمہ صحت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق نئے تعینات کئے گئے ڈاکٹروں میں ماہرین امراض  قلب، جراحی، الٹراساونڈ، ناک کان گلہ، اطفال، جلد، ریڈیالوجی ، آنکھ، لیب، ہڈی و جوڑ اور نشہ کے سپیشلسٹ شامل ہیں جنہیں گوادر، مستونگ، خاران، لسبیلہ، پشین، چاغی، تربت، چمن، لورالائی، خضدار، حب، ڈیرہ بگٹی، سبی، جعفرآباد، پنجگور، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور  ڈیرہ مراد جمالی میں تعینات کیا گیا ہے ۔ جبکہ مزید ایک سو پچاس  کنٹریکٹ تعیناتیوں کے آرڈز جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے  جس میں پچاس میڈیکل آفیسر، پچاس لیڈی میڈیکل آفیسر اور پچاس سٹاف نرسز شامل ہیں ان  کو  آبائی اضلاع میں تعینات کیا جائے گا ۔

اس کے علاوہ سرکاری اسپتالوں کیلئے ایک ارب روپے لاگت کی مشینری ،آلات  میڈیکل سٹور ڈپو کو موصول ہوگئے ہیں جس کی سپلائی آئندہ ماہ شروع کردی جائے گی۔