بلوچستان : سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا خدشہ

116

بلوچستان میں سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور مشینری کی خریداری کا معاملہ التواء کا شکارہے، رواں مالی سال پونے 2 ارب روپے کے فنڈز  لیپس اور اسپتالوں میں ادویات ناپید ہونے کا خدشہ ہے۔

بلوچستان حکومت کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی جانب سے سیکرٹری صحت بلوچستان کے نام مراسلہ میں کہا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور مشینری کی خریداری کا معاملہ التواء کا شکارہے جس کے باعث رواں مالی سال کے پونے 2 ارب روپے کے فنڈز لیپس اور اسپتالوں میں ادویات ناپید ہونے کا خدشہ ہے۔

 مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے قائم ٹیکنیکل ٹیم کی عدم دلچسپی کے باعث ادویات، مشینری کی خریداری کا معاملہ اپریل سے التواء کا شکار ہے، مشینوں اور ادویات کیلئے بھیجی گئی رپورٹ اب تک منظور نہیں ہوسکی ہے، حتمی پرائس لسٹ کو جلد منظور نہ کیا گیا تو صوبے میں ادویات کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔