تربت میں لڑکا اور لڑکی نے خودکشی کرلی
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں دو افراد قتل اور دو نے خودکشی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں عزیز نامی لڑکے اور ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق دونوں نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ۔
دریں اثناء بولان کے علاقے بھاگ چھلگری گو ٹھ لیویز تھانے کے ایریا میں کاروکاری کے الزام میں حاکم علی نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی چھوٹی بہن اور ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس نے دونوں لاشوں کو سول اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاشی شروع کردی ہے ۔