بلوچستان : آئندہ تین دن میں مزید بارشوں کا امکان 

197

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ آئندہ تین دن میں صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ دکی، پشین، سبی، تربت، بولان اور دیگرعلاقوں میں تیز طوفانی ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، بارش اورژالہ باری کی وجہ سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا تاہم شدید ژالہ باری سے گندم، بادام اور دیگرفصلات کو شدید نقصان ہوا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں ژوب، قلعہ سیف اللہ، شیرانی، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، قلات، خضدار، لسبیلہ ، پشین، آواران اور پنجگور میں آئندہ تین دن میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا، اس دوران طغیانی ک ابھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔