تیز بارشوں کے باعث مالی نقصانات ہوئے ہیں۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ضلع چاغی اور کوہلو متاثر ہوئے ہیں-
تفصیلات کے مطابق طوفانی ہواوں اور تیز بارش سے تحصیل چاغی کے مختلف دیہاتوں میں کئی مکانات کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہوگئی، تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آگئے سیکرڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
ادھر کوہلو میں سیلابی ریلے سے سوری نالہ کے مقام پر پل بہہ گیا جس کے باعث کوہلو اور سبی کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق حالیہ بارشوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔