بالگتر: فورسز قافلے پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

176

سی پیک روٹ پر فورسز پر گھات لگائے حملے میں 6 اہلکار ہلاک کئے- گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں بالگتر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح نو بجے سرمچاروں نے بالگتر کیلکور میں گھات لگا کر فورسز پر حملہ کیا جس میں فورسز کے 6 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں –

ترجمان نے کہا ہے کہ جلد ہی فورسز کی مدد کیلئے قریبی چوکی سے کئی گاڑیاں آئیں اور لاش اور زخمیوں کو اْٹھا کر لے گئے یہ علاقہ عین سی پیک منصوبے کی روٹ پر واقع ہے جس کی وجہ سے یہاں کئی فوجی کیمپ اور چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

گہرام بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم نے ان منصوبوں کو پہلے ہی دن سے مسترد کیا ہے کیونکہ یہ سامراجی منصوبے بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور بلوچستان پر قبضے کو جاری رکھنے کی قابض ریاست پاکستان کی سازشیں ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔