بلوچ ڈاکٹرز فورم کےترجمان نے جاری کردہ ایک بیان میں ایم ایس سینڈیمن پروانشل ہاسپٹل کوئٹہ کی لیڈی ڈاکٹرز کے ساتھ بد تمیزی اور بد معاشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر سلیم ابڑو کی اپنے میل اسٹاف اور سیکورٹی گارڈز کے لا و لشکر کے ساتھ فیمیل جنرل او پی ڈی کے لیڈی ڈاکٹروں کے ساتھ بد سلوکی اور بد تمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیم ابڑو اقتدار اور طاقت کے نشے میں اپنے اقدار بھول چکے ہیں ان کو یہ بھی پتہ نہیں کہ ہمارے معاشرے میں بہنیں اور بیٹیوں کے ساتھ کس طرح پیش آیا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم فیمیل او پی ڈی کے ختم کرنے کی مذمت کرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ اس کو دوبارہ بحالی کیا جائے، ایم ایس سنڈیمن صوبائی ہسپتال کے رویے کی مذمت کے ساتھ ساتھ ان کے فوراَ تبادلے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔
آخر میں ترجمان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر سلیم ابڑو صاحب کو سی ایم ہاوس میں ہی تعینات کیا جائے کیونکہ وہ ہر جگہ یہی کہتے ہیں کہ میں سی ایم کے گھر کا بندہ ہوں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا لہٰذا بی ڈی ایف چاہتا ہے کہ گھر کا بندہ گھر پر ہی رہ جائے۔