اسلام آباد: پی ٹی ایم رہنماء گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج

439

 پی ٹی ایم رہنماگلالئی اسماعیل کےخلاف تھانہ شہزادٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ‫گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ محمد ذیشان نامی شخص کی درخواست پردرج کیا گیا‬۔

‫گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا‬۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی ایم رہنماء ‫گلالئی اسماعیل نے ریاست مخالف تقاریر کیں، اپنی تقاریر میں اداروں کےخلاف اکسایا اور نفرت پیدا کی اور فرشتہ زیادتی اورقتل کےواقعےکوحکومت کی طرف موڑنےکی کوشش کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد سے ایک معصوم بچی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا ۔

بچی کی بہیمانہ قتل کے خلاف پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کیا جارہا ہے ۔