‎آزاد بلوچ ریاست مزدوروں کے حقوق کا ضامن ہو گا – بی ایس او آزاد

191

پاکستان میں مزدور طبقہ بدترین استحصال کا شکار ہے، آزاد بلوچ ریاست مزدوروں کے حقوق کا ضامن ہوگا – بی ایس او آزاد

‎بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے یکم مئی یوم مزدور کے مناسبت سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک، قوم اور معاشرے کی ترقی میں مزدوروں کا کردار اہم ہوتا ہے لیکن ریاست پاکستان میں تمام طبقوں سمیت روز اول سے مزدوروں کے مقدر میں حق تلفی رہی ہے۔ پاکستان میں مزدور طبقے کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں جو کہ بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں اور ان کا استحصال عروج پر ہے۔

‎ترجمان نے یوم مزدور کے تاریخی پس منظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 1886 میں یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں، صنعت کاروں اور استحصالی طبقوں کی جانب سے کیئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے تھے لیکن پولیس نے اس پُرامن جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کر دیئے جبکہ درجنوں کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی اس کے بعد ہر سال یکم مئی کو باقائدہ طور پر مزدوروں کا دن منایا جاتا ہے۔

‎ہر سال اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ یہ دن ہر سال مزدوروں کو یاد دلاتی ہے کہ وہ استحصال اور سامراج طبقوں سے اپنی آزادی اور حقوق کی جنگ لڑے ۔

‎ترجمان نے مزید کہا کہ اجرت سے بڑھ کر محنت و مشقت کا بوجھ اٹھائے مزدوروں کیلئے اس دن کے منانے کا مقصد یہی ہے کہ اس محنت کش طبقے کو اپنے استحصالی کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے بلکہ عملی طور پر اقدامات بھی کریں۔ کیونکہ مزدور معاشرے کی اکائی ہے ان کے بغیر ترقی کا پہیہ چلنا ناممکن ہے ۔

‎ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ بلوچ قومی تحریک میں مزدوروں سمیت تمام طبقوں کو چاہیے کہ وہ اس جدوجہد کا حصہ بنیں اور اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کریں کیونکہ صرف آزاد بلوچ وطن تمام طبقوں کے حقوق کا ضامن ہو گا۔