تربت اور مند کے درمیان سی پیک روٹ پر کام کرنے والے ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کے مطابق ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہے ۔
ضلع کیچ کے شہر تربت اور مند کے درمیانی علاقے میر آباد کے مقام پر سی پیک روٹ کی تعمیر میں مصروف ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرنے کی کوشش کی جس پر ایف ڈبلیواو کے اہلکاروں نے مزاحمت کی ، اہلکاروں کی مزاحمت کے بعد مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کھول دی۔
اس واقع کے مزید تفصلات آنا ابھی باقی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں متعدد اہلکار مارے گئے ہیں ۔
واضح رہے ضلع کیچ میں اس سے قبل بھی ایف ڈبلیو او اور سی پیک روٹ کی حفاظت پر معمور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب قبول کی جاتی رہی ہے، تاہم آج ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے اب تک قبول نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن، پاکستان آرمی کی زیلی انجنیئرنگ شاخ ہے ، ایف ڈبلیو او میں حاضر سروس فوجی افسران اور سپاہی شامل ہیں۔