کوئٹہ شہر میں وارداتوں میں اضافہ

230

کوئٹہ میں ایک ماہ کے دوران وارداتوں میں اضافہ ہوگیا موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے چھیننے کے 60سے زائد واقعات رونما ہوئے اور ڈکیتی اور چوری کے 23 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ شہر میں گذشتہ ایک ماہ میں موٹرسائیکل،گاڑیاں چھیننے چوری کے60 سے زائدواقعات جبکہ شہرمیں ایک ماہ کے دوران ڈکیتی، چوری اورراہزانی کے23واقعات رپورٹ ہوئے۔

حکومت کی جانب سے شہر میں امن وامان کی بہتری کے لئے ایگل اسکوارڈ کو متحرک کرایاگیا مگر وہ بھی امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں ناکام ہو چکی ہے تاہم ایگل اسکواڈ کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور پولیس حکام کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے واقعات میں ایگل اسکواڈ کے اب تک کئی اہلکاروں کو معطل کیاگیا ۔