کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد

95
مذکورہ شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے غوث آباد کے پہاڑی علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق ملنے والی لاش کی شناخت متین خان ولد اکبر خان کے نام سے ہوئی ہے جو اسحاق آباد کوئٹہ کے رہنے والے ہیں ۔

مذکورہ شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ قتل کی وجوہات جاننے کے لئے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے ۔