کراچی میں رینجرز کے اختیار کی مدت میں 90 روز کی توسیع

270

کراچی میں رینجرز کے اختیارات کی مدت میں نوے روز کی توسیع کردی گئی ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق رینجرز کے قیام اور اختیارات میں نوے روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

سندھ میں رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات چھ اپریل سے چار جولائی تک توسیع کی گئی ہے ۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے فیصلے سے وفاقی وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا۔

دوسری جانب ترجمان سندھ رینجرز نے اہم تنصیبات اورغیرملکی سفارتخانوں سے رینجرز ہٹانے کی خبرکی تردید کردی ۔ ایک بیان میں کہا رینجرز اہلکار معمول کے مطابق فرائض انجام دیتے رہیں گے۔