کابل : وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کی عمارت پہ حملہ

283

حملہ آور دروازے پر دھماکہ کرنے کے بعد وزارت کی عمارت میں داخل ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغان وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کی عمارت پر مسلح حملہ آوروں کے حملے اور اندر داخل ہونے کے بعد افغان فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان فورسز  حملہ آوروں سے عمارت کو خالی کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب وزارت صحت کے ترجمان وحید مایار نے کہا کہ تاحال حملے میں ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

خبر کی مزید تفصیل آنا باقی ہے ۔