دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے۔
ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ صدر کی حدود میں غیرت کے نام پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا اور واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ نصیرآباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی اور ارد گرد کے علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات اب روز کے معمول بن چکے ہیں، تاہم ان کی روک تھام کے لئے اب تک کوئی بھی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں۔