وٹس ایپ میں سیکیورٹی کیلئے نیا فیچر شامل

1234

دنیا بھر میں ویڈیو اور وائس کالز کیلئے مشہور معروف میسجنگ موبائل ایپ واٹس ایپ نے صارفین کا ڈیٹا مزید محفوظ بنانے کیلئے اینڈرائیڈ فونز میں نیا فیچر فنگر پرنٹ اسکینر متعارف کرا دیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے  مطابق واٹس ایپ بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نے فنگر پرنٹ کے ذریعے اینڈ رائیڈ موبائل سیکیورٹی کا فیچر اپنے اینڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژن 2.19.13 میں متعارف کروایا ہے۔

اس فیچر کے استعمال سے اینڈرائیڈ ڈیوائس میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے فنگر پرنٹ اسکینر کی مدد سے نہ صرف اسے دوسروں کے استعمال سے محفوظ رکھ سکیں گے، بلکہ ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا۔ فنگر پرنٹ کے اس نئے آپشن کی بدولت کوئی دوسرا شخص آپ کے واٹس ایپ کا غلط استعمال بھی نہیں کرسکے گا اور نہ ہی واٹس ایپ پر آپ کے پیغامات پڑھ سکے گا۔

نیا فنگر پرنٹ فیچر موبائل کے اپنے فیچر سے الگ ہوگا، یعنی اگر آپ نے اپنے موبائل فون میں بھی فنگر پرنٹ کا فیچر اپ گریڈ کیا ہوا ہے تو آپ کو واٹس ایپ تک جانے کیلئے دوبار فنگر پرنٹ کا آپشن استعمال کرنا ہوگا۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ آپشن متعارف کرانے کا مقصد لوگوں کے پیغامات کو دوسروں سے محفوظ بنانا ہے۔

طریقہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو چاہیئے کہ اپنا واٹس ایس اپ گریڈ کریں،۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد اپنے اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ آن کریں،۔۔۔۔۔ سیٹنگ میں جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر اکاونٹ میں جائیں۔۔۔۔ پھر پرائیویسی پر جائیں۔۔۔۔ وہاں یوز فنگر پرنٹ ٹو ان لاک کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔

واضح رہے کہ سام سنگ ،ژیاؤمی ، ون پلس سمیت متعدد کمپنیاں اپنے نئے ہینڈ سیٹ میں فنگر پرنٹ آپشن متعارف کروا چکے ہیں جس سے صارفین استفادہ کر رہے ہیں جبکہ آئی فون صارفین کے پاس فنگر پرنٹ فیچر کے علاوہ فیس آئی ڈی ، ٹچ آئی ڈی کے فیچرز پہلے ہی موجود ہیں۔