نصیرآباد: عوامی مسائل کے خلاف لانگ مارچ کا آغاز

212
لانگ مارچ ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ کی جانب تاج بلوچ کی سربراہی میں کی رہی ہے۔
نصیرآباد کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے پر عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ کے لیے پیدل لانگ مارچ کا قافلہ روانہ ہوگیا۔

.

ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد کے مختلف سیاسی جماعتوں اور عوام کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی شہریوں کو مالکانہ حقوق کی فراہمی محکمہ ریلوے کی جانب سے ریلویز اسٹیشن اورگردو نواح کے رہائشی آبادی کے مکانات کو گرانے کے نوٹس، شہرکو بائی پاس کی عدم فراہمی، کچھی کینال کی تکمیل، سیوریج سسٹم کی بحالی، اوچ پاور پلانٹ میں مقامی افراد کو تعینات نہ کرنے، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے حل نہیں ہونے خلاف ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

لانگ مارچ کے سرپرست تاج بلوچ نے روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا احتجاج حکمرانوں کے خلاف اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عوامی مسائل حل کرانے کی مکمل یقین دہانی نہیں کراتی ہے اورکوئٹہ پہنچ کرپیدل لانگ مارچ کے شرکاء کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی قائم کریں گے۔