دھماکہ بم کو ناکارہ بناتے وقت ہوا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب میں نصب بم کا زوردار دھماکہ ہوا ۔
سوراب پولیس کے کے مطابق نامعلوم افراد نے منیر محمد حسنی نامی شخص کے ٹیوب ویل کےقریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔
بم کی نشاندہی پر پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کے اہلکار اسے ناکارہ بنانے کے لیے وہاں پہنچے، اور جب وہ بم کو ناکارہ بنارہے تھے کہ اسی دوران بم دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ۔
واضح رہے کہ سوراب میں اس سے قبل فورسز اور سرکاری سرپرستی میں چلنے والے گروپوں پر متعدد بار بم حملے ہو چکے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہیں، تاہم گذشتہ شب پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہے۔