خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے میں پولیو ورکر قتل

124
File Photo

خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے کے ضلع مہمند میں پولیو مہم سے وابستہ ایک عہدیدار کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

مہمند کے اسسٹنٹ کمشنر محمد وسیم اختر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ تحصیل ہلمزئی کے دور دراز علاقے میں پیش آیا اور اس حوالے سے ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا۔

وقوعہ کے بارے میں وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو بابر بن عطا نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے بتایا۔

اپنی ابتدائی ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ واجد نامی پولیو ورکر کو مبینہ طور پر پولیو کے قطرے سے انکار پر خاندان کو سمجھانے پر قتل کیا گیا۔

خیال رہے کہ مقتول واجد یونین کونسل کی سطح پر پولیو ٹیم کے انچارج تھے اور پولیو مہم کی مانیٹرنگ میں مصروف تھے۔