بی ایل ایف نے جھاؤ میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو فون کر کے کہا کہ سرمچاروں نے آج ضلع آواران میں جھاؤ بگاڑی زیلگ کے فوجی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔