تمپ جھڑپ میں 2 ساتھی شہید ہوگئے، ڈیرہ بگٹی حملے میں 5 اہلکار ہلاک کیئے – بی آر اے

187

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فوج نے گومازی کراس پر ہمارے ساتھیوں کا راستہ روک کر انہیں سرینڈر ہونے کی دھمکی دی مگر آزادی کے جذبے سے سرشار سرزمین کے سپاہیوں نے فورسز کے سامنے سرینڈر کرنے سے موت کو ترجیع دی اور اس دوران فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد دونوں سرمچار شہید فراز عرف موسماور اور شہید محیب عرف سگیر شہید ہوگئے۔

ترجمان نے کہا بی آر اے تنظیم کے نوجوان شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

سرباز بلوچ نے مزید کہا ہے کہ آج صبح بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے باربوژ میں پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کوریموٹ کنٹرو بم حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔