بلوچستان یونیورسٹی میں سکالر شپ ختم کرنے کا فیصلہ

211

بلوچستان یونیورسٹی میں سکالر شپ ختم کرنے کا فیصلہ ،ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فیسوں میں اضافہ کردیا ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستان  بھر کے جامعات کی طرح بلوچستان یونیورسٹی میں بھی سکالرشپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ہایئرایجوکیشن کمیشن نے نئے داخلوں پر فیس دگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 پاکستان کی  وفاقی حکومت نے دیگر تمام  جامعات کی طرح بلوچستان یونیورسٹی میں بھی سکالر شپ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،جس کے بعد ہایئرایجوکیشن کمیشن نے نئے داخلوں پر فیس دگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ فیسوں میں اضافے کے سبب بلوچستان جہاں پہلے ہی سے اعلی تعلیم کے مواقع کم تھے اب طلباء و طالبات کو مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔