ایران : زابل میں فائرنگ سےخاتون بلوچ پروفیسر جانبحق

232

مسلح افراد نے خاتون بلوچ پروفیسر کو زابل میں اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مغربی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے خاتون بلوچ پروفیسر فرشتہ ناروہی کو مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے زابل میں قتل کردیا ۔

واضح رہے کہ ایران کی مذہبی رجیم کی جانب سے تواتر سے مغربی بلوچستان میں بلوچ علماء  اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس وقت سینکڑوں بلوچ ایران کے مختلف جیلوں میں قید ہیں اور ان میں سے کئی کو سرعام پھانسی بھی دی گئی ہے ۔

انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں نے بارہا ایران میں دیگر اقوام کے لوگوں کی حقوق کی پامالیوں پر احتجاج بھی کیا ہے ۔