نصیر آباد: میر حسن میں یونیسیف کے گاڑی پر بم حملہ

493

حملے میں ملازمین محفوظ رہے تاہم گاڑی کو معمولی نقصان ہوا۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے میر حسن کے قریب اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کی گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ملازمین محفوظ رہے تاہم گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے اور ان حملوں کی ذمہ داری مختلف مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج کے میر حسن میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عالمی و مقامی غیر سرکاری ادارے مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں تاہم انھیں آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے کبھی بھی  خطرے و حملے کا سامنا نہیں ہوا ہے ۔