یو بی اے نے فورسز پہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

151

پاکستانی فورسز کو کوہستان مری اور کرموڈھ میں نشانہ بنایا گیا۔

یونائیٹد بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج مغرب کے وقت ساڑھے چھ بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کوہستان مری کے علاقے مولِ چُر کے مقام پر فوجی آپریشن میں مصروف پاکستانی  فورسز پہ گھات لگا کر بڑے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں فورسز کو جانی ومالی نقصان اُٹھانا پڑا ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج ہی کے دن کرمووڈھ کے مقام پہ ایف سی چوکی کو راکٹ لانچروں سے سرمچاروں نے نشانہ بنایا، حملے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہئینگے۔