ہرنائی : مکان کی چھت گرنے سے ماں پانچ بچوں سمیت جانبحق

199

مکان کی چھت بارش کے بعد گر گئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں بارش کے سبب مکان کی چھت گرنے سے سے ماں اپنے پانچ بچوں سمیت جانبحق ہوگئی ۔

ڈی سی ہرنائی کے مطابق ریکسیو ٹیم نے ملبے سے تمام لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و سیلاب کے باعث سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔