گوادر سے فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان لاپتہ

105

دبئی میں محنت مزدوری کرنے کے بعد چھٹی گزارنے کےلئے گھر آنے والے نوجوان کو  فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ گوادر کے ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گوادر میں ایک نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

گزشتہ ماہ فروری کی 13 تاریخ کو محمد پرویز ولد رسول بخش دبئی سے گوادر آیا تھا کہ 26 فروری کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر اسے لاپتہ کردیا ۔

یاد رہے کہ دبئی میں مزدوری کرنے سے قبل پرویز علاقے کا چرواہا تھا ۔

واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں محنت مزدوری کے بعد چھٹیاں گزارنے کےلئے اپنے گھر آنے والے درجنوں نوجوانوں کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

گذشتہ روز بلوچی زبان کے ادیب و متعدد کتابوں کے مصنف نظر دوست کو بھی گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ۔