کیچ میں ڈینگی وائرس سے 3 ہلاکتیں، 150 متاثر

433

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی کی وبا پھیل گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق ‏جنوری سے اب تک تین ماہ میں 150 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جب کہ اس دوران ڈینگی سے 3متاثرہ مریضوں میں سے 3 کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیچ میں ڈینگی وائرس کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت کی ٹیمیں تربت پہنچ گئی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کی ایک ٹیم یہاں‌ کا دورہ کر چکی ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی اس حوالے سے ایک خصوصی ٹیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔