کوہلو میں فورسز کا آپریشن و اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

195

حالیہ کچھ سے کوہلو و گرد و نواح میں بڑی تعداد میں زیر زمین چھپائے گئےاسلحہ کو فورسز نے برآمد کرلیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے تھڈی میں فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔

فورسز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ کو دوران آپریشن اس نے برآمد کیا ۔

برآمد ہونے والے والے اسلحہ میں بارودی مواد ،وائرلیس سیٹلائٹ ،ایمونیشن راکٹ و دیگر اسلحہ و گولہ بارود شامل ہے ۔

تاہم آزاد زرائع سے فورسز کے اسلحہ برآمدگی کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے کوہلو اور کاہان کے مختلف علاقوں سے زیر زمین چھپائے گئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود فورسز کے ہاتھ لگےہیں ۔