کوہستان مری میں دوسرے روز فوجی آپریشن جاری

125
فائل فوٹو

فورسز حکام کی جانب سے آپریشن کے حوالے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہستان مری اور گرد و نواح میں پاکستانی فورسز کی جانب سے دوسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔

فورسز کی زمینی فوج بڑی تعداد میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے جبکہ انہیں گن شب ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے، مذکورہ علاقوں کو جانے والی راستوں کو آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گذشتہ روز سے شروع ہونیوالی فوجی آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی جاری ہے، فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے معلومات تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

فورسز حکام کی جانب سے تاحال آپریشن کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

بلوچ قومپرست حلقوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ غیر اعلانیہ آپریشن میں پاکستانی فورسز ماضی کی طرح عام آبادیوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔