ژوب: طلباء کا والدین کے ہمراہ احتجاج

234

سرکاری اسکولوں میں داخلہ نہیں ملنے کے خلاف والدین کا بچوں سمیت احتجاج

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں سرکاری اسکولوں میں داخلہ نا ملنے کے باعث والدین کا احتجاج –

تفصیلات کے مطابق ژوب سرکاری سکولوں میں داخلے نہ ملنے اور سکولوں میں گنجائش نہ ہونے کے خلاف والدین اور طلباء کا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک کردیا –

والدین کا مطالبہ ہے کہ گنجائش نا ہونے کا بہانہ بنا کر بچوں کو سرکاری اسکولوں سے نکالا جارہا ہے اور مزید نئے بچوں کو بھی داخلہ نہیں دیا جارہا ہے۔

مظاہرین نے ٹائر جلا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے آمدورفت کے لئے بند کردیا –