ڈیرہ مراد جمالی: ریلوے لائن دھماکے سے تباہ

232

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے ریلوے لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا سے دیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں آج بروز جمعہ نامعلوم افراد نے ریلوے لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا۔

سرکاری حکام کی جانب سے تاحال واقع کے حوالے سے کوئی خبر جاری نہیں کی گئی ہے جبکہ مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بھی ریل لائن سمیت فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں سے اکثر حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظمیں قبول کرتی رہی ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔