ڈیرہ غازی خان: بلوچوں کے حق میں وال چاکنگ پر 15 نوجوان گرفتار

453

بلوچستان اور بلوچوں کے حق میں وال چاکنگ پر 15 بلوچ نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے ڈیرہ غازی خان میں بلوچستان اور بلوچوں کے حق میں وال چاکنگ پر 15 بلوچ نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تونسہ شریف کے مختلف مقامات پر نوجوانوں کی جانب سے ‘ڈیرہ غازی خان بلوچستان” اور مختلف نعرے درج کیئے گئے تھے۔

پنجاپ پولیس نے تمام نوجوانوں کو گرفتار کرکے 154 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے –

مقدمہ میں گرفتار نوجوانوں پر پاکستان کے خلاف اور آزاد بلوچستان کے حق میں نعرے لکھنے کے الزام میں کیس دائر کیا گیا ہے۔