ڈیرہ مراد جمالی : زائرین پر حملہ، 6 افراد زخمی

177

تیس کے قریب ڈنڈا بردار افراد زائرین پر حملہ کیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ صدر کی حدود پٹ فیڈر پل پر درگاہ تیار غازی سے آنے والے زائرین پر ڈنڈا نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔

حملے میں زائرین کی دو خواتین و بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

زائرین کے مطابق راستے میں دو موٹر سائیکل پردو مسلح افراد ہمیں اور ہمارے بچوں کو ہراساں کرتے رہے اور بچوں کی ویڈیوز بناتے رہے پٹ فیڈر پل پر پہنچتے ہی 30 کے قریب ڈنڈا بردار نےہمارے معصوم بچوں اور عورتوں پر حملہ کردیا اور ہماری گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔

متاثرہ افراد نے کہا کہ صدر پولیس سے رابطے کے باوجود بھی پولیس دیر سے پہنچی جس کی وجہ سے ڈنڈا بردار افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

زائرین نے حملہ آوروں کے خلاف سندھ بلوچستان شاہراہ کو بند کرکے احتجاج کی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

متاثرین نے نے ڈی آئی جی نصیرآباد سے مطالبہ کیا کے ان ڈنڈا برادر افراد جن کا تعلق گرانی قبیلے سے بتایا جارہا ہے کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

صدد پولیس نے زائرین سے مذاکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی اور ایس ایچ او صدر نے بروقت کاروائی کرکے دو مرکزی ملزمان شکیل احمد اور جمیل احمد اقوام گرانی کو گرفتار کرلیا دو گھنٹے کے طویل احتجاج کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔