چمن مال روڈ پر دھماکے سے تین افراد زخمی

162

چمن کے علاقے مال روڈ پر دھماکے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق مال روڈ پر دھماکہ کراچی بس ٹرمینل کے قریب ہوا۔ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی۔

لیویز پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ دھماکے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمدورفت معطل ہوگئی۔

دھماکے کی وجہ سے قریب موجود گاڑیوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ کراچی جانے والے کوچز کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس، لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔