پنجگور :فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

155

ثناءاللہ کو ایف سی ہیڈکواٹر بلایا گیا اس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں – لواحقین

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا ہے –

14 مارچ 2019 کو پنجگور کے علاقے پروم میں ثناء اللہ نامی نوجوان ایف سی کیمپ میں داخل ہوا تھا جس کے بعد سے اس کا کوئی پتہ نہیں ہے-

لواحقین کے مطابق ثناء اللہ ولد عبدالرشید کو ایف سی اہلکاروں نے فون کرکے اپنے ہیڈ کوارٹر منگوایا تھا جس کے بعد سے وہ واپس نہیں لوٹے –

لواحقین نے کہا ہے کہ ثناء اللہ کو سیکورٹی فورسز نے بلاوجہ بلاکر اپنے تحویل میں رکھا ہے –