پنجگور : فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص بازیاب

121

مارچ 2018 کو لاپتہ ہونے والا شخص آج پنجگور خدابادان چیک پوسٹ سے بازیاب ہوگیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص ایک سال بعد بازیاب ہوگیا۔

پنجگور کے علاقے مکد پروم کا رہائشی شخص آج خدابادان ایف سی کیمپ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت محمد حنیف ولد محمد امین کے نام سے ہوئی ہے جسے گذشتہ سال مارچ کو فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا –