پنجگور: فورسز کے کیمپ پر حملہ

192

پنجگور کے نواحی علاقے میں فورسز کے کو نشانہ بنایا گیا، ہلاکتوں کی اطلاعات

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ پر حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ پنجگور کے علاقے گڈگی میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے جس میں حملے فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ فورسز اور حملہ آوروں میں دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

حکومتی ذرائع سے تاحال حملے میں نقصانات کے حوالے سے کوئی خبر جاری نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بھی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔