چین نے ایک بار پھر پاکستان کو آئرن برادر قراردیدیا، چینی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کیا، اور اُمید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اس بحران کومواقع میں تبدیل کریں گے۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے بتایا کہ چین نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنا ہوگا، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستان اور بھارت ایک صفحہ پلٹ کر تعلقات میں بہتری لے آئیں ۔
ایک سوال کے جواب میں وانگ یی کا کہنا تھا کہ چینی ڈریگن اور بھارتی ہاتھی لڑیں گے نہیں بلکہ مل کررقص کریں گے۔