پاکستان کا انڈین آبدوز کو اپنے پانیوں میں داخلے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

373
Photo: RADIO PAKISTAN

پاکستانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک انڈین آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔

بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سمندری زون میں انڈین آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگایا گیا اور اسے پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

بیان کے مطابق انڈین آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس پر موجود ٹائم سٹیمپ کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شب ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔

انڈین بحریہ کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستانی بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی انڈیا کے ساتھ امن قائم رکھنے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستانی بحریہ نے انڈین آبدوزکا سُراغ لگایا ہے۔